Home » فوجی ترجمان کے اعتراف نے سب کچھ واضح کر دیا،اقبالِ جرم ہو گیا،اب سزا بھی ہونی چاہیے،مراد سعید کا فوجی قیادت پر سنگین الزام

فوجی ترجمان کے اعتراف نے سب کچھ واضح کر دیا،اقبالِ جرم ہو گیا،اب سزا بھی ہونی چاہیے،مراد سعید کا فوجی قیادت پر سنگین الزام

by ahmedportugal
10 views
A+A-
Reset

پشاور(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر مراد سعید  نے کہا ہے کہ پاک فوج کے ترجمان (ڈی جی آئی ایس پی آر) کے حالیہ اقبالی بیان نے واضح کر دیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں جان بوجھ کر دہشت گردوں کو جگہ دینے کا عمل موجودہ حکومت کے دور میں ہوا اور اس کے باعث ہونے والی جانی و مالی قربانیوں کے ذمہ داروں کے خلاف سخت ترین قانونی اور انتظامی کارروائی ہونی چاہیے۔
ایگزو نیوز کے مطابق اپنے جاری کردہ بیان میں مراد سعید نے سنگین الزام عائد کیا کہ اکتوبر 2021 میں فوجی قیادت کی جانب سے اس مسئلے پر زور دیا گیا تھا اور مذاکرات کے نام پر آبادکاری کے منصوبے کی منظوری لینے کی کوشش کی گئی تا ہم ان کی جماعت نے دلائل کے ذریعے اسے مسترد کیا۔انہوں  نے کہا کہ انہوں  نے خود اس موضوع کو جون میں بجٹ اجلاس کے دوران اٹھایا تھا جب حکومتی وزرا نے اس معاملے پر شور مچایا۔مراد سعید نے تفصیل پیش کرتے ہوئے کہا کہ رجیم چینج کے اگلے مرحلے میں پی ڈی ایم کو اس منصوبے پر بریفنگ دی گئی،اس دوران متعدد وزرا نے اس کی حمایت میں بیانات اور ٹویٹس کیے اور عسکری سرپرستی میں افغانستان کو وفد بھیجا گیا۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب 80 ہزار شہداء کی قربانی دی جا چکی تھی تو پھر امن کو برباد کرنے اور مخالفت کے باوجود ایسے اقدامات کیوں کیے گئے؟ اگست 2022 میں طالبان کو لانے کا سلسلہ شروع ہوا اور ان کے خلاف آواز اٹھانے پر مجھے “ریاست دشمن” قرار دیا گیا۔

مراد سعید نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے عوامی تحریک چلائی،جس پر ان کے بقول آئی ایس پی آر اور دیگر سکیورٹی اداروں نے انہیں فون کیے اور انہیں روکنے کی کوشش کی گئی مگر وہ سڑکوں پر مظاہرے کے لیے ڈٹے رہے۔مراد سعید نے کہا کہ جب میں نے آواز اٹھائی تو مجھے بتایا گیا کہ ‘stay out of it’  میں نے جواب دیا کہ 80 ہزار شہداء کے بعد اپنا امن تباہ نہیں ہونے دوں گا۔ انہوں  نے تفصیل سے سابقہ واقعات،احتجاجی تحریکوں اور مبینہ طور طریق کار بیان کیے جن میں ان کے بقول بعض ادارے اور افسران مقامی انتظامیہ کو طالبان کے روٹس بتا کر ان کے داخلے کی راہ ہموار کرنے میں معاون رہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ سیلاب کے دنوں میں بھی یہ آباد کاری جاری رہی اور مختلف اضلاع میں دہشت گردوں کو پہنچایا گیا۔مراد سعید نے الزام عائد کیا کہ آئی ایس آئی مقامی انتظامیہ کو ان کے روٹس بتا کر اور رات کو پولیس سٹیشن کی لائٹس بند کروا کر انہیں اندر پہنچا رہی تھی،جو حالات کے تناظر میں سنگین انتباہ ہیں۔بیان میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ 24 اپریل 2023 کو سوات سی سی ڈی تھانے پر حملہ اسی منصوبے کے تناظر میں کیا گیا اور بعد ازاں جنوبی اضلاع میں آبادکاری کا سلسلہ بڑھا۔

مراد سعید نے دعویٰ کیا کہ اُن کے خلاف گرفتاری کے احکامات بھی اسی پس منظر میں جاری کیے گئے جبکہ وہ خود امن کے لیے سرگرم تھے۔مراد سعید نے اصرار کیا کہ موجودہ وقت میں پاک فوج اور سابق افسران سمیت پروپیگنڈا سیل(آئی ایس پی آر)کو ہر پاکستانی شہری اور جوان کی شہادت کا ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے اور ان کے خلاف “سخت سے سخت سزا” دی جائے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان مظاہروں،آبادکاری فیصلوں اور متعلقہ میٹنگز کے اصل منٹس عوام کے سامنے لائے جائیں تا کہ سچ واضح ہو سکے۔مزید کہا گیا کہ بیرونی طاقتوں کے دباو اور کمٹ منٹس نے مقامی پالیسیاں متاثر کیں اور بعض مرتبہ وار دم بخود بیانیے بنائے گئے جن سے عوامی جذبات سے کھیل ہوا۔مراد سعید  نے حکومت اور متعلقہ اداروں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی “ریا کاریاں” اور “ادا بازی” ختم ہونی چاہیے اور جو لوگ قوم کے جوانوں کی قربانی کا ذمہ دار ہیں انہیں جوابدہ ٹھہرایا جائے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز