Home » ملتان ٹیسٹ: پاکستان کی ویسٹ انڈیز کیخلاف تاریخی کامیابی

ملتان ٹیسٹ: پاکستان کی ویسٹ انڈیز کیخلاف تاریخی کامیابی

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

پاکستانی اسپنرز کی تباہ کن بولنگ کی وجہ سے ویسٹ انڈیز پہلا ٹیسٹ میچ 127 رنز سے ہار گیا۔

251 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم 123 رنز پر ہی آوٹ ہوگئی۔ اس طرح پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ تیسرے دن کے دوسرے سیشن میں ہی ختم ہو گیا۔ ساجد خان نے نو، نعمان علی نے چھ جبکہ ابرار احمد نے پانچ شکار کیے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی تمام 20 وکٹیں پاکستانی اسپنرز نے ہی حاصل کیں ہیں۔ قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں 137 جبکہ دوسری میں 123 پر آؤٹ کیا۔ میزبانوں کی جانب سے جومل واریکن نے پہلی اننگز میں 3 جبکہ دوسری اننگز میں 7 وکٹیں حاصل۔

واضح رہے کہ ملتان ٹیسٹ میں چاروں اننگز میں 1064 گیندیں کروائی گئیں۔ جس کی وجہ سے یہ اب پاکستان کی سرزمین پر سب سے مختصر فیصلہ شدہ ٹیسٹ میچ بن گیا ہے۔ اس سے قبل 1,080 گیندوں کا ریکارڈ انہی فریقوں کے درمیان 1990-91 کے فیصل آباد ٹیسٹ میچ میں قائم ہوا تھا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز