بدھ, مارچ 26, 2025
Home » ملتان ٹیسٹ: پاکستان نے دوسری اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنا لیے

ملتان ٹیسٹ: پاکستان نے دوسری اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنا لیے

by ahmedportugal
1 views
A+A-
Reset

ملتان ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنا لیے۔ قومی ٹیم کو مہمان ٹیم پر 202 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

میزبان ٹیم نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 67 رنز پر گری جب محمد ہریرہ 29 رنز بنا کر آوٹ ہوئے اُس کے بعد بابر اعظم 5 رنز بنا کر 89 جبکہ کپتان شان مسعود 52 رنز بنا کر 106 پر پویلین لوٹ گئے۔

اس سے قبل پاکستان کے اسپنرز، نعمان علی اور ساجد خان نے ویسٹ انڈیز کو کم سے کم 137 رنز پر ڈھیر کر دیا، جس سے میزبان ٹیم کو پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن 202 رنز کی اہم برتری حاصل ہوئی۔ نعمان علی نے پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ ساجد خان چار اہم وکٹیں لے نمایاں گیند باز رہے۔

ویسٹ انڈیز کے باؤلنگ اٹیک کی قیادت واریکن اور جیڈن سیلز نے کی، جنہوں نے تین تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سنکلیئر اور گڈاکیش موتی نے بالترتیب دو اور ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان الیون:

شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، ابرار احمد، بابر اعظم، امام الحق، کامران غلام، کاشف علی، خرم شہزاد، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر/بلے باز)، نعمان علی، روحیل نذیر (وکٹ کیپر/بلے باز)، ساجد خان، اور سلمان علی آغا۔

ویسٹ انڈیز الیون:

کریگ براتھویٹ (کپتان)، ایلک اتھانازے، عامر جنگو، گڈاکیش موتی، جیڈن سیلز، جومل واریکن، جسٹن گریوز، کیویم ہوج، کیسی کارٹی، کیون سنکلیئر، میکائل لوئس اور ٹیون املاچ (وکٹ کیپر)۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز