لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن کے 14ویں میچ میں ملتان سلطانز نے راولپنڈی پنڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی، سلطانز کی فتح میں صاحبزادہ فرحان اور جوش فلپ کی نصف سنچریاں نمایاں رہیں جبکہ فیصل اکرم کی چار وکٹیں میچ کے فیصلے میں مرکزی کردار ادا کر گئیں۔ راولپنڈی کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 182 رنز بنا سکی، جس کے باوجود سلطانز نے مقررہ ہدف حاصل کر کے شاندار فتح اپنے نام کی۔
ایگزو نیوز کے مطابق پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن کے سنسنی خیز مقابلوں میں ملتان سلطانز نے راولپنڈی پنڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی، جس سے راولپنڈی کی ٹیم کی پہلی جیت کا خواب چکنا چور ہو گیا۔ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے 14ویں میچ میں سلطانز کی جیت میں صاحبزادہ فرحان اور جوش فلپ کی شاندار نصف سنچریاں مرکزی کردار رہی ۔ صاحبزادہ فرحان نے 68 اور جوش فلپ نے 56 رنز بنائے جبکہ سٹیو سمتھ صرف 5 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ راولپنڈی کی جانب سے شان مسعود 27 اور آسٹن ٹرنر 26 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ راولپنڈی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر 182 رنز بنائے، جس میں سیم بلنگ نے 56 ناٹ آوٹ، کامران غلام نے 35، ڈین فورسٹر 24، محمد رضوان 19، ڈیرل مچل 17 اور عبداللہ فضل 14 رنز بنائے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے فیصل اکرم نے چار وکٹیں حاصل کیں، عرفات منہاس نے دو، جبکہ پیٹر سیڈل اور محمد اسماعیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ فاتح ٹیم کے فیصل اکرم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ٹورنامنٹ میں منگل کے روز آرام کے بعد دوسرے مرحلے کے میچز کا آغاز 8 اپریل سے نیشنل سٹیڈیم کراچی سے ہو گا، جہاں مداح دوبارہ دلچسپ اور سنسنی خیز کرکٹ ایکشن دیکھ سکیں گے۔
ملتان سلطانز نے راولپنڈی پنڈیز کا خواب چکنا چور کر دیا،7 وکٹوں سے شاندار فتح
8