لندن (اسلم مراد ) آپ کے لیے یہ خبر انتہائی مسرت اور خوشی کا باعث ہوگی کہ انگلینڈ اور ویلز جیسے غیر مسلم ممالک میں محمد نام سب سے زیادہ مقبول ہے گورے حیران ہیں کہ آخر اس نام میں ایسئ کیا چیز موجود ہے جو ہر مسلمان اس نام کو رکھنا اپنا اعزاز سمجھتا ہے اور اس نام کی حرمت کے لیے اپنا تن من دھن قربان کردیتا ہے ۔
سال دو ہزار تیئس میں پسندیدہ ناموں کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس کے تحت محمد نام 4300بچوں کا رکھا گیا ۔ گزشتہ دس سال کے دوران محمد نام انگلینڈ اور ویلز میں سب سے زیادہ رکھے جانے والے دس ناموں میں شامل تھا لیکن یہ نام اتنا مقبول ہوا ہے کہ اب یہ نام ہر زبان پر عام ہے اور تمام ناموں میں سب سے زیادہ رکھا جانے والا نام بن گیا ہے