بھارتی ڈانسر اور اداکارہ رکھی ساوانت نے پاکستانی عالم دین مفتی عبد القوی کے شادی کے پروپوزل کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مجھے سنبھال نہیں پائیں گے۔
رکھی ساوانت جو اس وقت میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، نے مفتی قوی کے ایک پوڈکاسٹ میں کیے گئے مشروط شادی کے پیغام کا مزاحیہ انداز میں جواب دیا تھا۔ رکھی نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ وہ مولانا سے شادی کرنا چاہتی ہیں اور مفتی قوی سے شاعری بھی طلب کی۔
ایک نجی چینل کے ساتھ بات کرتے ہوئے رکھی ساوانت نے اب کہا، "میں مفتی قوی سے شادی کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہوں۔” انہوں نے مزید کہا، "مجھے نہیں معلوم کہ مفتی قوی کے سو بیویاں ہیں یا نو سو، لیکن میں خود ایک سو ہزار عورتوں کے برابر ہوں، اور مفتی قوی مجھے نہیں سنبھال پائیں گے۔”
بھارتی اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ "میں ابھی تک سچے پیار کی تلاش میں ہوں، مجھے بھارت سے سچا پیار نہیں ملا، کئی لڑکے میرے پیچھے ہیں لیکن وہ سب مجھے اپنے مفاد کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔”
ایک سوال کے جواب میں رکھی نے کہا، "جب مودی پاکستان جا سکتے ہیں تو میں کیوں نہیں جا سکتی؟ جب شوہر اور بیوی رضامند ہوں تو قاضی کیا کر سکتا ہے؟”
رکھی ساوانت نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی تعریف کی اور کہا، "مجھے ہانیہ عامر پسند ہیں، وہ بہت اچھی اور مہذب لڑکی ہیں۔”
یاد رہے کہ اس سے قبل مفتی قوی نے رکھی ساوانت سے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے مفتی قوی نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ رکھی ساوانت سے شادی کرنے والے ہیں۔ میزبان کے سوال پر مفتی قوی نے کہا کہ رکھی ساوانت نے 14 فروری کو شادی کی درخواست کی ہے اور مفتی قوی نے میزبان کو دعوت دی کہ وہ ان کی نکاح کی تقریب میں گواہ بن کر شریک ہوں۔