مفتی قوی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش کرکے ایک بار پھر سرخیوں میں آگئے۔
ایک انٹرویو میں مفتی قوی نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت سے شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ کہا وہ اُن سے شادی کر لیں گے اگر وہ پہلے کسی کے نکاح میں نہیں ہیں تو۔
مفتی صاحب نے بتایا کہ انہوں نے اپنی ماضی کی شادی کی کہانیوں کو نجی رکھنے کو ترجیح دی، اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ان کی شادی ایک بار برصغیر کے ایک ممتاز علمی، سیاسی اور ادبی گھرانے سے تعلق رکھنے والی خاتون سے ہوئی تھی، لیکن ان کی شادی کے فوراً بعد ہی ان کا انتقال ہوگیا۔
مفتی قوی نے کہا کہ راکھی ساونت سے شادی کرنے سے پہلے وہ اپنی والدہ سے اجازت لیں گے۔ اگر ان کی والدہ راضی ہو جائیں تو وہ بھارتی اداکارہ سے شادی کر لیں گے۔
ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے شروع ہو گئے۔
یہ بات بھی قابل غور ہے کہ کچھ عرصہ قبل راکھی ساونت نے پاکستانی اداکار دودی خان سے شادی کی خواہش ظاہر کی تھی جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کھلے عام کیا۔ لیکن اب دودی خان نے بھارتی اداکارہ سے شادی سے انکار کر دیا ہے۔