Home » کراچی میں منشیات کا بڑھتا ہوا پھیلاو،ایم کیو ایم کا سندھ حکومت سے کارروائی کا مطالبہ

کراچی میں منشیات کا بڑھتا ہوا پھیلاو،ایم کیو ایم کا سندھ حکومت سے کارروائی کا مطالبہ

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

کراچی(ایگزو نیوز ڈیسک)کراچی میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال پر سندھ اسمبلی میں شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور متحدہ قومی موومنٹ( ایم کیو ایم) نے صوبائی حکومت سے منشیات فروشوں کے خلاف فوری اور موثر کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔
ایگزو نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس کی صدارت ڈپٹی سپیکر انتھونی نوید نے کی،اجلاس میں توجہ دلاو نوٹس کے دوران ایم کیو ایم کی رکن قرة العین خان نے کہا کہ صوبہ سندھ میں منشیات کا استعمال خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے،جس نے بچوں کی زندگیوں کو تباہ کر دیا ہے،تعلیمی اداروں میں بچوں کو منشیات فراہم کی جا رہی ہیں،گلی محلوں میں کھلے عام منشیات دستیاب ہیں اور بعض گراونڈز کے دروازے بھی منشیات کے عادی افراد کے قبضے میں آ چکے ہیں۔انہوں نے خاص طور پر لانڈھی کے علاقے میں منشیات کی عام دستیابی کا ذکر کیا۔وزیر ایکسائز و نارکوٹکس مکیش کمار چاولہ نے اجلاس میں بتایا کہ منشیات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور والدین و اساتذہ کے لیے سکولوں میں خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس کے بعض نمائندے بھی منشیات کے معاملات میں ملوث پائے گئے ہیں اور ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔وزیر نے بتایا کہ نارتھ ناظم آباد میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا جو آن لائن طالب علموں کو منشیات سپلائی کر رہا تھا۔

مزید براں، وزیر نے بتایا کہ شہر کے باہر ری ہیب سنٹرز بنانے پر کام جاری ہے اور وہاں سخت نگرانی کی جا رہی ہے تا کہ منشیات کے عادی افراد کو دوبارہ معاشرے میں شامل کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی والدین ہیں اور منشیات کے خلاف دن رات کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وزیر نے یہ واضح کیا کہ حکومت منشیات کے خلاف جامع اور موثر اقدامات کر رہی ہے تا کہ کراچی اور پورے صوبے میں نوجوانوں اور بچوں کو منشیات کے خطرات سے محفوظ بنایا جا سکے۔ یہ اجلاس کراچی میں بڑھتے ہوئے منشیات کے بحران اور تعلیمی اداروں،گلی محلوں اور عوامی مقامات پر اس کے اثرات کے پیش نظر انتہائی اہمیت کا حامل تھا،جس میں ایم کیو ایم کی جانب سے حکومت کو فوری اور سخت اقدامات کرنے پر زور دیا گیا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز