Home » رکن اسمبلی ثاقب چدھڑ کے سنگین الزامات،اداکارہ مومنہ اقبال پر مالی مطالبات اور بلیک میلنگ کا دعویٰ

رکن اسمبلی ثاقب چدھڑ کے سنگین الزامات،اداکارہ مومنہ اقبال پر مالی مطالبات اور بلیک میلنگ کا دعویٰ

by ahmedportugal
9 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ نے معروف اداکارہ مومنہ اقبال کے خلاف سنگین نوعیت کے الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں مختلف اوقات میں مالی مطالبات،بلیک میلنگ اور دباو کا سامنا کرنا پڑا۔
ایگزو نیوز کے مطابق این سی سی آئی اے میں دیئے جانے والے اپنے بیان میں ثاقب خان چدھڑ نے کہا کہ ان کی مومنہ اقبال سے 2020 میں ملاقات ہوئی جس کے بعد تعلقات قائم ہوئے اور دونوں کے درمیان قریبی روابط بڑھتے گئے۔ ان کے مطابق انہوں نے مومنہ اقبال کے ساتھ اندرون و بیرون ملک متعدد سفر کیے، جن کے تمام اخراجات انہوں نے خود برداشت کیے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ مومنہ اقبال اور ان کے اہلخانہ نے اپنی سابقہ ازدواجی حیثیت اور طلاق سے متعلق معلومات چھپائیں، اور جب یہ حقائق سامنے آئے تو انہوں نے شادی سے انکار کر دیا۔رکن اسمبلی کے مطابق اگست 2025 میں انہوں نے مومنہ اقبال سے تعلقات ختم کر دیے۔ایم پی اے ثاقب چدھڑ کا کہنا ہے کہ بعد ازاں مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال نے مبینہ طور پر بلیک میلنگ کے ذریعے ان سے 10 ہزار آسٹریلین ڈالر وصول کیے جبکہ یونیورسٹی فیس کی مد میں 13 ہزار آسٹریلین ڈالر بھی ادا کیے گئے۔ان کے مطابق مختلف اوقات میں مومنہ اقبال کے اکاونٹ میں مجموعی طور پر 83 لاکھ روپے منتقل کیے گئے۔انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ مومنہ اقبال کے موبائل فون میں موجود تصاویر اور ویڈیوز کو وائرل کرنے کی دھمکیاں دی گئیں اور اس حوالے سے مبینہ طور پر دباو ڈالا جاتا رہا۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں طلاق لینے کے لیے بھی اکسانے کی کوشش کی گئی۔رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے مطابق مومنہ اقبال کے منگیتر حمزہ کی جانب سے بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں،جس کے باعث انہوں نے چنیوٹ میں مقدمہ درج کرایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کے پاس سی ڈی آر ریکارڈ سمیت دیگر شواہد موجود ہیں جبکہ ان کی جانب سے این سی سی آئی اے اور پولیس کو دی گئی درخواستوں میں تضادات اور غلط بیانی پائی جاتی ہے۔رکن اسمبلی نے مومنہ اقبال کے الزامات کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ یہ معاملہ حقائق کے برعکس پیش کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب فریقِ ثانی کی جانب سے ان الزامات پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز