پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد میں 24 نومبر کو احتجاج کے باعث موٹر ویز پولیس نے ملک بھر کی موٹرویز بند کر دیں، نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق موٹرویز کو 22 نومبر کی رات آٹھ بجے بند کر دیا جائے گا۔ موٹرویز کو تعمیراتی کام کی وجہ سے بند رکھا جائے گا۔ موٹر وے ایم 1 پشاور تا اسلام آباد ، ایم 2 لاہور تا اسلام آباد بند رہے گی۔
اس کے علاوہ ایم 3 لاہور تا عبدالحکیم، ایم 4 پنڈی بھٹیاں تا ملتان بند رہے گی۔ ایم 11 سیالکوٹ تا لاہور اور ایم 14 ڈی آئی خان تا ہکلہ تک بند رہے گی۔
دوسری جانب، وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح طور پر کہا ہے کہ ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق کسی کو اسلام آباد میں دھرنا یا جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔