Home » ویلنشیا ٹاون میں المناک ٹریجڈی،ایک ہی گھر سے ماں اور تین بچوں کی لاشیں برآمد،پولیس نے باپ کو حراست میں لے لیا

ویلنشیا ٹاون میں المناک ٹریجڈی،ایک ہی گھر سے ماں اور تین بچوں کی لاشیں برآمد،پولیس نے باپ کو حراست میں لے لیا

by ahmedportugal
8 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)لاہور کے علاقے ویلنشیا ٹاون میں ایک ہی گھر سے خاتون اور اس کے تین بچوں کی لاشیں برآمد ہونے کے واقعے نے شہر بھر میں شدید تشویش اور خوف کی فضا پیدا کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 40 سالہ علینہ، 16 سالہ ریحان، 11 سالہ عریشہ اور 9 سالہ ارسل کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق بچوں کو مبینہ طور پر زہر آلودہ کھانا دیا گیا، جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوئی، جبکہ بچوں کی والدہ بھی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کی گئیں جہاں وہ دم توڑ گئیں۔ بعض شواہد اس جانب اشارہ کرتے ہیں کہ خاتون نے مبینہ طور پر بچوں کو زہر دینے کے بعد خود بھی زہریلی شے استعمال کی، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ حتمی رائے فرانزک اور پوسٹ مارٹم رپورٹس کے بعد ہی قائم کی جا سکے گی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری، کرائم سین یونٹ اور فرانزک ماہرین موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاون اسد علی نے بھی موقع کا معائنہ کیا اور تفتیشی ٹیموں کو ہر پہلو سے تحقیقات کی ہدایت جاری کی۔پولیس نے بچوں کے والد ناصر ڈوگر کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ ابتدائی بیان میں والد نے الزام عائد کیا ہے کہ بچوں کو ان کی والدہ نے زہر دیا، تاہم پولیس اس دعوے سمیت تمام ممکنہ پہلووں کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے۔لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اصل وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین فرانزک شواہد اور طبی رپورٹس کی روشنی میں کیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق کیس کو انتہائی حساس قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے تاکہ حقائق کو جلد از جلد بے نقاب کیا جا سکے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز