Home » بھارتی سیاستدان نے روہت شرما کو سب سے غیر متاثر کن کپتان قرار دیدیا

بھارتی سیاستدان نے روہت شرما کو سب سے غیر متاثر کن کپتان قرار دیدیا

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

بھارتی قانون ساز نے کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی فٹنس پر اُن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں "سب سے غیر متاثر کن” بھارتی کپتان قرار دے دیا۔

انڈین نیشنل کانگریس کی ترجمان ڈاکٹر شمعہ محمد نے روہت شرما کو وزن کم کرنے کا بھی مشورہ دے دیا۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹر شمعہ نے مزید کہا کہ روہت شرما ایک معمولی کپتان ہیں اور انہیں صرف قسمت سے ٹیم کی قیادت ملی ہے، کیونکہ ان میں کوئی "عالمی معیار” نہیں ہے۔

تاہم، ڈاکٹر شمعہ کے یہ تبصرے حکومتی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے شدید ردعمل کا باعث بنے۔ پارٹی کے ترجمان شہزاد پوناوالا نے کانگریس کے سیاسی ناکامیوں پر طنز کرتے ہوئے کہا، "جو لوگ راہل گاندھی کی قیادت میں 90 انتخاب ہار چکے ہیں، وہ روہت شرما کی کپتانی کو غیر متاثر کن کہہ رہے ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ کپتان کی قیادت میں بھارت نے 2024 کا ٹی20 ورلڈ کپ جیتا۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب روہت شرما کو ان کی فٹنس پر تنقید کا سامنا ہوا ہو۔ جنوری میں ایک رانجی ٹرافی میچ کے دوران انہیں فٹنس کے حوالے سے مذاق کا نشانہ بنایا گیا اور بعض مداحوں نے انہیں "وادا پاؤ” — جو بھارت کا مشہور اسٹریٹ فوڈ ہے — کہا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز