Home » بدنام زمانہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کا تہلکہ خیز اعلان،ایران میں رجیم تبدیلی تک مشن جاری رہے گا

بدنام زمانہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کا تہلکہ خیز اعلان،ایران میں رجیم تبدیلی تک مشن جاری رہے گا

by ahmedportugal
6 views
A+A-
Reset

تل ابیب(ایگزو نیوز ڈیسک)بدنام زمانہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ ڈیوڈ برنیا نے ایران کے حوالے سے ایک انتہائی سخت اور متنازع موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران میں جاری خفیہ مشن اس وقت تک مکمل نہیں ہوگا جب تک وہاں موجود سیاسی نظام میں تبدیلی نہیں آ جاتی۔ اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے سربراہ کی جانب سے جاری ہونے والے اس بیان نے خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے اور عالمی سطح پر نئی بحث کو جنم دیا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ ڈیوڈ برنیا نے کہا ہے کہ ایران میں جاری خفیہ کارروائیوں کا بنیادی مقصد اس وقت تک مکمل نہیں ہو گا جب تک وہاں موجود سیاسی نظام میں تبدیلی نہیں آ جاتی۔ڈیوڈ برنیا نے دعویٰ کیا کہ حالیہ ایران سے متعلق کشیدگی کے دوران موساد نے تہران کے اندر گہرائی تک رسائی حاصل کرتے ہوئے اہم آپریشنز انجام دیے اور اسرائیلی فضائیہ کو درست اور بروقت انٹیلی جنس فراہم کی،جس کے نتیجے میں بعض میزائل نظاموں کو نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ کارروائیاں کسی محدود مدت کے لیے نہیں بلکہ ایک طویل المدتی حکمتِ عملی کا حصہ ہیں،جس کا مقصد مسلسل دباو برقرار رکھتے ہوئے اہداف حاصل کرنا ہے۔ان کے مطابق موساد نے ایران کے اندر ان اہداف پر توجہ مرکوز رکھی ہے جو اسرائیل کے لیے براہ راست خطرہ تصور کیے جاتے ہیں۔ڈیوڈ برنیانے مزید کہا کہ ادارے کی ذمہ داری اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ایران میں موجود سیاسی نظام تبدیل نہیں ہو جاتا اور اسی مقصد کے حصول کو مرکزی ہدف قرار دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ممکنہ خطرے کے سامنے خاموش رہنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور اس حوالے سے کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔واضح رہے کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے سربراہ کے اس بیان نے خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی میں مزید اضافہ کر دیا ہے، جبکہ ایران اور اسرائیل کے درمیان خفیہ محاذ آرائی ایک نئے مرحلے میں داخل ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز