خیبر پختونخواہ کے بنوں میں موٹر شیل پھٹنے سے کم از کم تین بچے جان کی بازی ہار گئے۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ بنوں کے علاقے سنگنگا جانی خیل میں پیش آیا جہاں مدرسے کے طلباء گولے سے کھیل رہے تھے۔
خیبرپختونخوا پولیس حکام نے بتایا کہ گولہ ان کے ہاتھ میں پھٹ گیا جس سے تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
گزشتہ ہفتے کے پی کی تحصیل لوئر کرم میں ایک مارٹر گولہ پھٹنے سے کم از کم تین بچے جاں بحق جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوئے تھے۔
لوئر کرم تحصیل کے ایک گاؤں میں پیش آنے والے اس تباہ کن واقعے میں پانچ دیگر بچے شدید زخمی ہوئے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ تمام بچے، جن کی عمریں 11 سال سے کم تھیں، کھیل رہے تھے جب انہوں نے ایک پہاڑ پر مارٹر گولہ دیکھا۔