اپنی چھت اپنا گھر:
پنجاب کابینہ نے ‘اپنی چھت اپنا گھر‘ پروگرام کی منظوری دے دی. جس کا مقصد صوبے بھر میں اہل خاندانوں کو 100,000 سستے گھر یا اپارٹمنٹس فراہم کرنا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت 15ویں صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا. جس میں ’اپنی چھت اپنا گھر‘ پروگرام کی منظوری سمیت اہم فیصلے کیے گئے۔
پاکستان میں پہلی بار صوبائی کابینہ نے. پلاٹ کی ملکیت اور شناختی کارڈ کی کاپی پر ہاؤسنگ لون دینے کی منظوری دے دی۔ 1.5 ملین روپے کے قرض لینے والے کو 14 ہزار روپے ماہانہ اقساط 9 سالوں کیلئے ادا کرنا ہوں گی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر قرضہ سکیم کو ریوالونگ فنڈ میں تبدیل کر دیا گیا ہے. اور عوام سے کوئی اضافی چارجز نہیں لیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ نے ہاؤسنگ لون کے حصول کیلئے سماجی، معاشی اور آمدنی کے ذرائع کی جانچ پڑتال کے عمل کو آسان بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا. کہ پنجاب حکومت عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنا چاہتی ہے۔ مریم نواز شریف نے کہا. کہ ہم پانچ سال میں پانچ لاکھ گھر بنائیں گے۔
وزیراعلیٰ نے متعلقہ وزراء کو ہدایت کی. کہ وہ ذاتی طور پر جا کر ہاؤسنگ لون کی پہلی قسط ادا کریں گے۔