Home » یکم جولائی سے 3 ستمبر تک پاکستان میں بارشوں سے 300 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، این ڈی ایم اے

یکم جولائی سے 3 ستمبر تک پاکستان میں بارشوں سے 300 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، این ڈی ایم اے

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ یکم جولائی سے 3 ستمبر تک ملک بھر میں بارشوں سے متعلق الگ الگ واقعات میں 300 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 591 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں پنجاب میں ہوئیں، 114 جبکہ کے پی میں تباہ کن بارشوں سے ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 88 ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ موسلا دھار بارشوں نے سندھ اور بلوچستان صوبوں میں بالترتیب 61 اور 31 افراد کی جانیں لے لیں۔ این ڈی ایم اے نے بتایا کہ مون سون کے نتیجے میں جانوں، املاک، فصلوں اور مویشیوں کا بہت بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔ سیلاب سے ملک بھر میں 44 کلومیٹر سے زیادہ سڑکیں اور 35 پل بھی متاثر ہوئے ہیں۔

دوسری جانب، چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مون سون کا سپیل آج سندھ میں داخل ہوگا، جس سے صوبے میں تیز بارش کا امکان ہے۔ سندھ میں گھوٹکی، شکارپور، کشمور، دادو، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر، سانگھڑ، خیرپور، عمرکوٹ، میرپور خاص اور ملحقہ علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہوگی۔ بلوچستان کے قلات، کوئٹہ اور دیگر اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوگی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز