اتر پردیش کے علاقے باغپت میں بندروں کے ایک گروہ نے ایک چھ سالہ بچی کو ریپ کا نشانہ بننے سے بچا لیا۔
ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، ایک شخص نے یو کے جی کی طالبہ کو ایک ویران گھر میں لے جا کر اُس کا ریپ کرنے کی کوشش کی لیکن بندروں کے ایک گروہ نے بروقت وہاں انٹری مار کر اُس گھٹیا شخص کو بھاگنے پر مجبور کر دیا۔
یہ واقعہ لڑکی کے والدین کی جانب سے شکایت درج کرانے کے بعد سامنے آیا، جس کے نتیجے میں ملزم پر POCSO ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ مقامی پولیس نے اتوار کو بتایا کہ ملزم ابھی تک فرار ہے۔
والدین کے مطابق، اس شخص ہفتے کے روز ان کی بیٹی کو ایک ویران گھر میں لے گیا، جہاں اس نے بچی کے کپڑے اتارے اور اس پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ اسی دوران بندروں کے ایک گروپ نے جارحانہ انداز میں وہاں انٹری ماری اور آدمی کو بھاگنے پر مجبور کیا۔ بچی نے بعد میں اپنے گھر والوں کو بتایا کہ کس طرح بندروں نے اسے ملزم سے بچایا۔
باغپت سرکل آفیسر ہریش بھدوریا نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا کہ ہم نے بندروں کے واقعہ کے بارے میں سنا ہے اور اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔