Home » منی لانڈرنگ کیس،عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کو بڑا جھٹکا دے دیا

منی لانڈرنگ کیس،عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کو بڑا جھٹکا دے دیا

by ahmedportugal
20 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)صوبائی دارالحکومت کی سپیشل سینٹرل عدالت نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے مرکزی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو بڑا جھٹکا دے دیا ۔
ایگزو نیوز کے مطابق سپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں پیش نہ ہونے پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے ورانٹ گرفتاری جاری کردیئے جبکہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست بھی مسترد کردی۔مقامی عدالت نے پرویز الٰہی کے پیش نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔سپیشل سینٹرل عدالت کے جج عارف خان نیازی نے کیس کی سماعت کی، پرویزالٰہی کے وکیل نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی تھی، ایف آئی اے لاہور نے ضمنی چالان جمع کروا کررکھا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز