Home » نجی ویڈیوز اور تصاویر لیک کرنے کا الزام، اداکارہ مومنہ اقبال کا لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ پر سنگین وار، تحقیقات کا دائرہ وسیع

نجی ویڈیوز اور تصاویر لیک کرنے کا الزام، اداکارہ مومنہ اقبال کا لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ پر سنگین وار، تحقیقات کا دائرہ وسیع

by ahmedportugal
63 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)اداکارہ مومنہ اقبال نے مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے رکنِ صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ پر ہراسانی کے الزامات کے بعد ایک نیا اور سنگین دعویٰ عائد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کی نجی تصاویر اور ویڈیوز مبینہ طور پر لیک کی جا رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق اداکارہ نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کو دیے گئے اپنے بیان میں موقف اپنایا کہ مذکورہ مواد کی شیئرنگ سے نہ صرف ان کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے بلکہ ان کی ذاتی زندگی، بالخصوص شادی کے معاملات میں بھی مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔
ایگزو نیوزکے مطابق مومنہ اقبال نے متعلقہ ادارے سے فوری مداخلت کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پرائیویٹ تصاویر اور ویڈیوز کی مزید ترسیل کو روکا جائے اور ذمہ دار عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ شکایت کے اندراج کے بعد این سی سی آئی اے نے معاملے کی ابتدائی جانچ شروع کرتے ہوئے ثاقب چدھڑ کو اپنا موبائل فون جمع کروانے کے لیے طلب کر لیا ہے تاکہ فرانزک معائنہ کیا جا سکے۔تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل فون کا فرانزک تجزیہ مکمل ہونے کے بعد ہی یہ واضح ہو سکے گا کہ آیا مبینہ مواد واقعی موجود ہے اور اس کی ترسیل میں کون ملوث ہے۔ اس عمل کو کیس کی نوعیت کا تعین کرنے میں کلیدی حیثیت حاصل ہے۔

دوسری جانب ثاقب چدھڑ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں اداکارہ کے تمام الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ آٹھ ماہ سے ان کا مومنہ اقبال سے کوئی رابطہ نہیں رہا اور نہ ہی وہ ان کی ذاتی زندگی یا شادی کے معاملات سے آگاہ ہیں۔اپنے موقف میں مزید وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاملے کا آغاز اس وقت ہوا جب اداکارہ کے مبینہ منگیتر نے ان کے موبائل فون میں ایک ویڈیو دیکھنے کے بعد غصے میں آ کر انہیں فون پر دھمکیاں دیں۔ ان کے مطابق اس واقعے کے بعد انہوں نے پولیس سے رجوع کیا، جہاں انہیں معلوم ہوا کہ کال کرنے والا شخص اداکارہ کا منگیتر ہے۔ثاقب چدھڑ کا مزید کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد اداکارہ اور ان کی والدہ نے خود ان سے رابطہ کر کے معذرت کی اور معاملے کو غلط فہمی قرار دیا۔انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کے پاس اپنے موقف کے حق میں مکمل ریکارڈ موجود ہے جبکہ اداکارہ کے منگیتر تاحال پولیس کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

ادھر ذرائع یہ بھی بتا رہے ہیں کہ دونوں فریقین کے قریبی حلقے معاملے کو عدالت سے باہر حل کرنے کے لیے سرگرم ہیں اور عید سے قبل صلح کی کوششیں جاری ہیں۔ تاہم حتمی پیش رفت کا انحصار جاری تحقیقات اور فرانزک نتائج پر ہوگا، جو اس حساس اور متنازع کیس کی اصل حقیقت سامنے لانے میں فیصلہ کن کردار ادا کریں گے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز