جمعہ, اپریل 18, 2025
Home » محسن نقوی کی آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں تاریخی فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد

محسن نقوی کی آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں تاریخی فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد

by ahmedportugal
7 views
A+A-
Reset

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں تاریخی فتح پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

اپنے پیغام میں چیئرمین پی سی بی نے کہا، آسٹریلیا جیسے مضبوط حریف کو ان کی اپنی سرزمین پر شکست دینا کھلاڑیوں کی بڑی کامیابی ہے، جس پر قوم فخر کر رہی ہے۔ تمام کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کو اس تاریخی فتح پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

نقوی نے مزید کہا کہ قومی ٹیم نے تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہمارے کھلاڑیوں نے فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ میں آسٹریلیا کو ہر شعبے میں شکست دی، اور اس فتح پر پوری قوم خوش ہے۔

نہوں نے مزید کہا کہ سیریز میں اہم کردار ادا کرنے والے کھلاڑیوں کی کارکردگی بھی قابلِ ستائش ہے۔ نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کی شاندار بولنگ کی بدولت ہم نے آسٹریلیا کو کم اسکور پر ڈھیر کیا۔ صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور فتح کو یقینی بنایا۔ بابر اعظم اور محمد رضوان نے بھی بیٹنگ میں اپنے کردار کو عمدگی سے نبھایا۔

واضح رہے کہ پاکستان، جو کہ نئے کپتان محمد رضوان کی قیادت میں کھیل رہا تھا، نے پرتھ میں تیسرے ایک روزہ میچ میں آٹھ وکٹوں سے فتح حاصل کی اور 2002 کے بعد پہلی مرتبہ آسٹریلیا میں سیریز جیتی۔ مہمان ٹیم نے پہلے میچ میں دو وکٹوں سے شکست کا سامنا کیا تھا، تاہم اس کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے سیریز 2-1 سے اپنے نام کی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز