Home » بلوچستان دھماکے کے بعد اعلیٰ سطح رابطے تیز،محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے،شہداء کے خون کا حساب لینے کا اعلان

بلوچستان دھماکے کے بعد اعلیٰ سطح رابطے تیز،محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے،شہداء کے خون کا حساب لینے کا اعلان

by ahmedportugal
12 views
A+A-
Reset

کوئٹہ(ایگزو نیوز ڈیسک)بلوچستان میں چمن پھاٹک کے قریب ہونے والے ہولناک دھماکے کے بعد سیکیورٹی اور حکومتی سطح پر ہنگامی رابطے تیز ہو گئے ہیں،جس کے تحت وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی فوری طور پر کوئٹہ پہنچ گئے۔اعلیٰ سطح اجلاس میں ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی گئی جبکہ واقعے کو بزدلانہ دہشتگردی قرار دیتے ہوئے شہداء کے خون کا حساب لینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ایگزو نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی چمن پھاٹک کے قریب ہونے والے افسوسناک دھماکے کے بعد فوری طور پر کوئٹہ پہنچ گئے،جہاں انہوں نے اعلیٰ سطح اجلاس میں سیکیورٹی صورتحال اور ابتدائی تحقیقات کا جائزہ لیا۔اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کی،جس میں آئی جی بلوچستان پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں چمن پھاٹک کے قریب پیش آنے والے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی اور واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ اور انسانیت سوز حملہ قرار دیا گیا۔حکام نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔وفاقی وزیر داخلہ نے اس موقع پر کہا کہ وفاقی حکومت اس دکھ کی گھڑی میں بلوچستان حکومت کے ساتھ مکمل طور پر کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے عناصر درندگی کے مرتکب ہیں اور ایسے واقعات قومی عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشتگردی کے ذمہ دار عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور زخمیوں کے بہترین علاج معالجے کی خود نگرانی کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہداء کے خون کا حساب لیا جائے گا اور دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔اجلاس میں سیکیورٹی صورتحال، جائے وقوعہ سے حاصل ہونے والے شواہد اور ابتدائی تحقیقاتی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ آئندہ کے لیے سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز