پشاور(ایگزو نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں کچہری کے گیٹ نمبر 3 کے باہر آج دوپہر 12 بجکر 39 منٹ پر ہونے والے خودکش دھماکے نے شہر کو ہلا کر رکھ دیا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ حملہ آور کچہری کے اندر داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا لیکن سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے باعث وہ ناکام رہا اور اس نے پولیس کی موبائل وین کو نشانہ بنایا۔ دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد شہید جبکہ 27 زخمی ہوئے، جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے،ہمیں اندازہ ہے کہ افغانستان کیا کررہا ہے مگر سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ،جس نے کچہری واقعہ کیا، اسے بھگتنا پڑے گا،پہلی ترجیح میں خودکش حملہ آور کی شناخت کریں گے ،کل وانا میں بھی گاڑی سوار خود حملہ آور انٹری پوائنٹ پر پھٹا ،وہاں بھی علاقے کی کلیئرنس جاری ہے ،وانا اٹیک میں افغانستان ملوث ہے ،افغانستان میں کمیونیکیشن ہوتی رہی
،کچہری حملہ میں ملوث کرداروں کو بھی سامنے لایا جائے گا،پہلی ترجیح میں خودکش حملہ آور کی شناخت کریں گے
ایگزو نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ہونے والےخود کش حملے کے فوری بعد آئی جی پولیس علی ناصر رضوی اور کمشنر کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور دھماکے کی تفصیلات حاصل کیں،انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خود کش حملہ آور نے تقریباً 8 سے 10 کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا، جو اس کی پیشہ ورانہ تربیت کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دھماکے کی پہلی ترجیح حملہ آور کی شناخت ہے، جس کے لیے ڈی این اے ٹیسٹنگ سمیت تمام جدید ٹیکنالوجیز بروئے کار لائی جا رہی ہیں، اس کے علاوہ کچہری حملے میں ملوث تمام کرداروں کو بے نقاب کرنے کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے جو سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی اس سے پتا چلتا ہے کہ حملہ آور پندرہ منٹ تک کچہری کے باہر کھڑا رہا ،اس نے اسلام آباد کچہری میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن ناکامی پر پولیس کی گاڑی قریب آنے پر خود کو دھماکے سے اڑا دیا ۔وزیر داخلہ نے ایک دن قبل جنوبی وزیرستان کے شہر وانا میں ہونے والے خودکش دھماکے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں بھی گاڑی سوار حملہ آور انٹری پوائنٹ پر پھٹا، جس کے بعد علاقے کی مکمل کلیئرنس آپریشن جاری ہے،وانا اٹیک میں افغانستان ملوث ہے، افغانستان میں، کمیونیکیشن ہوتی رہی،کچہری حملہ میں ملوث کرداروں کو بھی سامنے لایا جائے گا،افغانستان گئے ہیں اور ان کو شواہد دیئے ہیں کہ کیسے لوگ وہاں ٹرینڈ ہو رہے ہیں اور اس کے بعد حملے ہوتے ہیں ؟افغانستان کے شر پسند عناصر کو نہ روکنے پر کوئی چارہ نہیں کہ ان کا بندوبست کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ سرحد پار سے دہشت گردی کی سپلائی لائن کو ہر صورت منقطع کیا جائے گا۔اسلام آباد دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے کچہری اور آس پاس کے علاقوں کو مکمل سیل کر دیا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے جائے وقوعہ سے ثبوت اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی فرانزک جانچ پڑتال شروع کر دی گئی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جنہیں سول ہسپتال اور سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا۔وزیر داخلہ نے عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری رپورٹنگ کریں اور دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے میں سیکیورٹی اداروں کا ساتھ دیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ دونوں حملوں کے ماسٹر مائنڈز کو قانون کی گرفت میں لا کر عبرتناک سزا دی جائے گی۔
محسن نقوی اسلام آباد کچہری پہنچ گئے،وزیر داخلہ نے خود کش دھماکہ کا ذمہ دار افغانستان کو قرار دے دیتے ہوئے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا
6