Home » محسن نقوی نے کرکٹ کی ترقی کیلئے امریکہ کو مکمل تعاون کی پیشکش کر دی

محسن نقوی نے کرکٹ کی ترقی کیلئے امریکہ کو مکمل تعاون کی پیشکش کر دی

by ahmedportugal
1 views
A+A-
Reset

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے واشنگٹن میں یو ایس اے کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) جوناتھن ایٹکیسن سے تفصیلی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران محسن نقوی نے یو ایس اے کرکٹ کے سی ای او کو پی سی بی کی جانب سے مکمل تعاون اور مدد کی یقین دہانی کرائی تاکہ امریکہ میں کرکٹ کی ترقی کو مزید آگے بڑھایا جا سکے۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان آئندہ کرکٹ سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں تعاون کو مضبوط بنانے اور امریکہ میں کرکٹ کے فروغ کیلئے پروگرام ترتیب دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

پی سی بی کے چیئرمین نے یو ایس اے کرکٹ کوچز کو تربیتی پروگراموں کے لیے پاکستان آنے کی دعوت بھی دی۔ نقوی نے یو ایس اے کرکٹ کے سی ای او کو پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچوں میں شرکت کی دعوت دی۔

یو ایس اے کرکٹ کے سی ای او نے پی سی بی کی طرف سے دی جانے والی دعوت اور تعاون پر اظہار تشکر کیا۔

واضح رہے کہ ملاقات میں پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر بھی موجود تھے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز