Home » محسن نقوی کی ایف بی آئی چیف سے اہم ملاقات،انسداد دہشت گردی اور امیگریشن پر نئے تعاون پر اتفاق

محسن نقوی کی ایف بی آئی چیف سے اہم ملاقات،انسداد دہشت گردی اور امیگریشن پر نئے تعاون پر اتفاق

by ahmedportugal
12 views
A+A-
Reset

واشنگٹن(ایگزو نیوز ڈیسک) وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل سے وانگٹن ڈی سی میں ایک اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں انسداد دہشت گردی، غیر قانونی امیگریشن اور افسران کے تبادلے کے پروگرامز پر تفصیلی بات چیت کی گئی جبکہ دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے اور تعلقات کو نئی جہت دینے پر اتفاق کیا۔
ایگزو نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی اور امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل کے درمیان ہونے والی ملاقات کو انتہائی اہم اور نتیجہ خیز قرار دیا گیا ہے، اس ملاقات میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن، انسداد دہشت گردی، اور افسران کے تبادلے کے پروگرامز کے حوالے سے جامع گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دوطرفہ تعاون کے فروغ سے نہ صرف باہمی اعتماد میں اضافہ ہوگا بلکہ علاقائی اور عالمی سطح پر امن و استحکام کو بھی تقویت ملے گی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور وڑن کی تعریف کرتے ہوئے انہیں بہترین شراکت دار قرار دیا اور کہا کہ ان کے ساتھ کام کرنا خوشگوار اور مثبت تجربہ ہے۔دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اقدامات پر گفتگو کرتے ہوئے دونوں فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی امن کے لیے دہشت گردی کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ اس مقصد کے لیے معلومات کے تبادلے اور مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر خصوصی توجہ دینے پر اتفاق کیا گیا۔مزید برآں، غیر قانونی امیگریشن کے مسئلے پر بھی بات چیت ہوئی اور اس سلسلے میں موثر اقدامات کے ساتھ ساتھ افسران کے تبادلے کے پروگرامز کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر یہ بھی کہا گیا کہ ایسے پروگرام نہ صرف ادارہ جاتی تعاون کو مضبوط کریں گے بلکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بھی نئی جہتیں پیدا کریں گے۔محسن نقوی اور کاش پٹیل کی ملاقات کو پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے اور دوطرفہ تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی جانب اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز