Home » محمد رضوان نے پی سی بی کو ٹھینگا دکھا دیا،سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط سے انکار،ٹی ٹوئنٹی سے باہر کرنے کا جواب مانگ لیا

محمد رضوان نے پی سی بی کو ٹھینگا دکھا دیا،سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط سے انکار،ٹی ٹوئنٹی سے باہر کرنے کا جواب مانگ لیا

by ahmedportugal
7 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے ساتھ سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے،جس سے بورڈ اور کھلاڑی کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔
ایگزو نیوز کے مطابق محمد رضوان نے معاہدے پر دستخط سے قبل پی سی بی کے سامنے چند اہم شرائط رکھی ہیں اور واضح کیا ہے کہ جب تک ان کے تحفظات دور نہیں کیے جاتے،وہ کسی بھی معاہدے کا حصہ نہیں بنیں گے۔باخبر ذرائع کے مطابق رضوان نے بورڈ سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ انہیں قومی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ سے ڈراپ کیے جانے کی وجوہات تحریری طور پر فراہم کی جائیں۔سابق کپتان کا موقف ہے کہ وہ سینٹرل کنٹریکٹ جیسے اہم معاہدے پر دستخط بغیر شفاف وضاحت کے نہیں کر سکتے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے محمد رضوان کے مطالبات فی الحال مسترد کر دیے ہیں جبکہ بورڈ کے اندرونی حلقے اس بات کا بھی عندیہ دے رہے ہیں کہ ان شرائط کو تسلیم کیے جانے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔محمد رضوان کو حالیہ سینٹرل کنٹریکٹ میں 10 کھلاڑیوں کے ساتھ بی کیٹیگری میں شامل کیا گیا تھا تا ہم وہ اس فیصلے اور بورڈ کے رویے سے واضح طور پر ناخوش ہیں۔ذرائع  نے تصدیق کی ہے کہ قومی ٹیم کے تمام دیگر کھلاڑیوں نے اپنے سینٹرل کنٹریکٹس پر دستخط کر دیے ہیں،صرف محمد رضوان نے انکار کیا ہے جسے پی سی بی انتظامیہ سنجیدگی سے لے رہی ہے اور صورتحال پر غور جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر معاملہ جلد حل نہ ہوا تو محمد رضوان اور پی سی بی کے درمیان یہ اختلاف آئندہ سیریز کی سلیکشن پر بھی اثر ڈال سکتا ہے،جس سے قومی ٹیم کے اندرونی ماحول پر سوالات اٹھ سکتے ہیں

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز