آسٹریلیا اور انگلینڈ کے کرکٹرز کے بعد نیوزی لینڈ کے کپتان میچل سینٹنر نے بھی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کو فائدہ پہنچانے کے خلاف آواز اٹھا دی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیویز کپتان نے کہا کہ بھارت نے اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے ہیں جس کی وجہ سے وہ یہاں کی پچز اور کنڈیشنز سے واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ کو پچز اور کنڈیشنز کا علم ہو تو آپ اُس کے مطابق کھلاڑیوں کا انتخاب کرتے ہیں۔
میچل سینٹنر نے کہا کہ لاہور کے مقابلے میں دبئی کی پچز سلو ہیں جس پر اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی ٹیم اچھی ہے اور اُن کے پاس سپن بولرز بھی ہیں جن کا مقابلہ ایک بڑا چیلنج ہوگا۔
کیویز کپتان نے مزید کہا کہ ہمارے کھلاڑی بھی اچھا کھیل کر آرہے ہیں امید ہے ہم بھارت کے خلاف اچھا کھیل کر چیمپینز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیں۔