Home » مشہد میں آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ،حملوں کے باوجود آخری رسومات جاری،تہران سے کربلا اور مشہد تک لاکھوں سوگواروں کا تاریخ ساز اجتماع

مشہد میں آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ،حملوں کے باوجود آخری رسومات جاری،تہران سے کربلا اور مشہد تک لاکھوں سوگواروں کا تاریخ ساز اجتماع

by ahmedportugal
7 views
A+A-
Reset

مشہد(ایگزو نیوز ڈیسک)ایران کے شہر مشہد میں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کی گئی،جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کر کے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔جنازے میں ملک بھر سے آئے ہوئے عوام،مذہبی رہنما،اعلیٰ سرکاری حکام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شریک ہوئی جبکہ شہر کی سڑکیں سوگواروں سے بھر گئیں اور فضا نوحہ و دعا سے گونجتی رہی۔
ایرانی حکام کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کو روضہ حضرت امام رضاؒ کے احاطے میں سپردِ خاک کیا جائے گا،جہاں تدفین کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ لاکھوں زائرین کی آمد کے پیش نظر خصوصی انتظامی اقدامات بھی کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔سوگواروں نے آیت اللہ خامنہ ای کی قومی،مذہبی اور سیاسی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔حکام کے مطابق تدفین کی تقریب میں بھی ملک بھر اور بیرونِ ملک سے بڑی تعداد میں اہم شخصیات اور زائرین کی شرکت متوقع ہے۔

اس سے قبل آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کا عراق میں بھی بڑے پیمانے پر انعقاد کیا گیا،جہاں نجف میں روضہ حضرت علیؓ پر نماز جنازہ ادا کی گئی۔بعد ازاں ان کا جسد خاکی ایک تاریخی جلوس کے ذریعے کربلا منتقل کیا گیا،جہاں لاکھوں افراد نے شرکت کر کے عقیدت کا اظہار کیا۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ حملوں کے باوجود جنازے کے پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔جنازے کا پہلا مرحلہ تہران میں منعقد ہوا،جس کے بعد قم میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور پھر میت کو عراق کے مقدس شہروں نجف اور کربلا لے جایا گیا۔حکام کے مطابق تہران اور مشہد کے درمیان ریلوے رابطہ متاثر ہونے کے باوجود جنازے کے شیڈول پر کوئی خاص اثر نہیں پڑا جبکہ پروگرام میں معمولی تاخیر کی وجہ عراق میں غیر معمولی ہجوم بتایا گیا ہے۔واضح رہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای 28 فروری کو ایران پر ہونے والے امریکی اور اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہوئے تھے،جس کے بعد ایران سمیت پورے خطے میں سوگ اور تعزیتی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز