پہلے ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 11 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کر لی۔
ڈربن میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے تھے۔ ڈیوڈ ملر نے 40 گیندوں پر 82 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ جس میں آٹھ چھکے اور چار چوکے شامل تھے۔ جارج لِنڈے نے بھی 24 گیندوں پر 48 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کے سکور کو 183 رنز تک پہنچایا۔
قومی ٹیم کی جانب سے شاہین آفریدی اور ابرار احمد نے 3،3 جبکہ عباس آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز ہی بنا سکی۔ محمد رضوان 74 جبکہ صائم ایوب 31 رنز بنا کر نمایاں کھلاڑی رہے۔ بابر اعظم صفر پر آوٹ ہوئے۔ جارج لِنڈے کو چار وکٹیں اور 48 رنز بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔