ڈی چوک میں پاکستان تحریک انصاف:
ڈی چوک میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے پیش نظر. اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے فوج کو دیئے گئے اختیارات کا مراسلہ جاری کر دیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق. صورتحال قابو سے باہر ہونے پر فوج کو. امن برقرار رکھنے کیلئے اختیارات حاصل ہوں گے۔ اس صورت میں مقامی کمانڈر وفاقی پولیس کے ساتھ ملکر کارروائی کرے گا۔ انتظامیہ نے مزید بتایا. کہ فوج شرح پسند عناصر کو گرفتار کر سکتی ہے، اُن کے خلاف لاٹھی چارج اور آنسوگیس کا استعمال بھی کر سکتی ہے۔
اسلام آباد کے ڈی چوک پر تحریک انصاف کے منصوبہ بند احتجاج کے جواب میں. ضلعی انتظامیہ نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فوج کو اختیار دینے کا باضابطہ نوٹس جاری کیا۔ یہ کارروائی مظاہرے کے دوران ممکنہ بدامنی سے نمٹنے، عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے. اور امن میں کسی قسم کی خلل کو روکنے کے لیے کی گئی۔ اس ہدایت کے تحت فوجی دستوں کی تعیناتی کا مقصد مقامی سیکورٹی کو تقویت دینا ہے.
واضح رہے. کہ پاک فوج نے گزشتہ رات ڈی چوک کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔ اب فوج کے دستے ڈی چوک سمیت ریڈ زون میں گشت کر رہے ہیں۔
وزارت داخلہ نے آئیں کے آرٹیکل 245 کے تحت. پاک فوج کی تعیناتی کے احکامات جاری کیے تھے۔ ایس سی او کے اجلاس کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے فوج 5 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک اسلام آباد میں تعینات رہے گی۔