Home » جنرل اسمبلی میں عالمی رہنماوں نے اسرائیل کو خبردار کیا کہ وہ لبنان میں جنگ سے باز رہے

جنرل اسمبلی میں عالمی رہنماوں نے اسرائیل کو خبردار کیا کہ وہ لبنان میں جنگ سے باز رہے

by ahmedportugal
1 views
A+A-
Reset
عالمی رہنماوں نے اسرائیل سے مطالبہ

عالمی رہنماوں نے اسرائیل سے مطالبہ:

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں. عالمی رہنماوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لبنان میں بڑے پیمانے پر جنگ چھیڑنے سے باز رہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے. جنرل اسمبلی میں اپنے الوداعی خطاب میں کہا. جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔ اگرچہ صورتحال خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے. لیکن پھر بھی اس کا سفارتی حل ممکن ہے۔

بائیڈن نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی پر بھی زور دیا. اور عالمی ادارے کو بتایا. کہ اب وقت آگیا ہے. کہ اس جنگ کو ختم کیا جائے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے کہا. کہ لبنان خطرے کے دہانے پر ہے۔ اس کو ایک اور غزہ میں تبدیل نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے غزہ کی صورتحال کو ڈراؤنا خواب قرار دیتے ہوئے کہا. کہ ہم سب کو اسرائیل اور لبنان کے درمیان جاری کشیدگی میں اضافے سے خوفزدہ ہونا چاہیے۔

ثالث قطر نے. اسرائیل پر غزہ کی جنگ بندی کے مذاکرات میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگایا. امیر شیخ تمیم بن حمد آل تھانی نے کہا. کہ نیتن یاہو کی حکومت خطے میں تباہی پھیلا رہی ہے۔ تاہم ، انہوں نے مزید کہا. ہم پرامن ذرائع سے تنازعات کو حل کرنے کیلئے ثالثی کی اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

فرانس نے اس بحران پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا. اور یورپی یونین کے اعلی سفارت کار جوزپ بوریل نے خبردار کیا. کہ "ہم تقریبا ایک مکمل جنگ میں ہیں”۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز