Home » مشرق وسطیٰ میں تناو،عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں،برینٹ آئل 100 ڈالر سے تجاوز کر گیا

مشرق وسطیٰ میں تناو،عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں،برینٹ آئل 100 ڈالر سے تجاوز کر گیا

by ahmedportugal
22 views
A+A-
Reset

دبئی(ایگزو نیوز ڈیسک)مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی توانائی منڈی شدید دباو کا شکار ہو گئی ہے،جہاں خام تیل اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ تازہ صورتحال کے مطابق برینٹ کروڈ 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر چکا ہے،جو سرمایہ کاروں کے بڑھتے خدشات اور ممکنہ سپلائی تعطل کی عکاسی کرتا ہے جبکہ توانائی کی عالمی منڈی غیر یقینی کیفیت میں داخل ہو چکی ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق ایران پر امریکی کارروائی کے بعد عالمی توانائی منڈی شدید اتار چڑھاو کا شکار ہو گئی ہے،جس کے نتیجے میں خام تیل اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے عالمی سپلائی چین کے حوالے سے خدشات کو جنم دیا ہے،جس کے باعث سرمایہ کاروں نے توانائی کے ذخائر کی جانب رجحان بڑھا دیا ہے۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) کی قیمت 100 ڈالر کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 100.56 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے،جو حالیہ مہینوں کی بلند ترین سطح تصور کی جا رہی ہے۔اسی طرح امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بھی بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے،جو عالمی منڈی میں بڑھتی ہوئی طلب اور رسد کے خدشات کی واضح عکاسی کرتی ہے۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات کا مربن خام تیل مزید تیزی کے ساتھ 108 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے،جو خطے میں جاری جغرافیائی و سیاسی تناو کے براہ راست اثرات کو ظاہر کرتا ہے۔توانائی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر صورتحال مزید بگڑتی ہے تو قیمتوں میں اضافہ جاری رہ سکتا ہے،جس کے عالمی معیشت پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔قدرتی گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،جو بڑھ کر 2.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBtu) تک پہنچ گئی ہیں۔اس پیش رفت کو توانائی کے شعبے میں بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے،جہاں ہر نئی جغرافیائی تبدیلی عالمی منڈیوں پر فوری اثر ڈال رہی ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق موجودہ صورتحال نہ صرف توانائی کی قیمتوں بلکہ عالمی مہنگائی، صنعتی پیداوار اور تجارتی سرگرمیوں پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہے، جبکہ سرمایہ کار آئندہ چند دنوں میں خطے کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز