Home » یورپی یونین نے میٹا پر تقریبا 800 ملین یورو کا جرمانہ عائد کر دیا

یورپی یونین نے میٹا پر تقریبا 800 ملین یورو کا جرمانہ عائد کر دیا

by ahmedportugal
9 views
A+A-
Reset

یورپی یونین نے ٹیکنالوجی کمپنی میٹا پر تقریبا 800 ملین یورو کا جرمانہ عائد کر دیا۔ یورپی یونین نے یہ جرمانہ فیس بک مارکیٹ پلیس کی جانب سے یورپی قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کیا ہے۔

یورپی کمیشن نے جمعرات کو میٹا پر 797.72 ملین یورو (846.13 ملین ڈالر) کا جرمانہ عائد کیا، اور الزام لگایا کہ اس نے اپنے فیس بک مارکیٹ پلیس کے ذریعے اپنے اشتہارات کی خدمت کو غیر منصفانہ طور پر اپنے حریفوں پر فوقیت دی ہے۔

کمیشن نے مزید کہا کہ میٹا نے فیس بک اور انسٹاگرام پر اشتہار دینے والے دوسرے کلاسفائیڈ ایڈز فراہم کنندگان پر غیر منصفانہ شرائط عائد کیں، جس سے اسے دیگر اشتہارات سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کو صرف فیس بک مارکیٹ پلیس کے فائدے کیلئے استعمال کرنے کا موقع ملا۔

دوسری جانب، میٹا نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اس مقصد کیلئے اشتہاری ڈیٹا کا استعمال نہیں کیا اور اس بات کو یقینی بنانے کیلئے سسٹمز اور کنٹرولز بنائے ہیں۔

کمپنی نے ایک بیان میں کہا، یہ مایوس کن ہے کہ کمیشن نے صارفین کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے بنائی گئی ایک مفت اور جدید خدمت کے خلاف ریگولیٹری کارروائی کرنے کا انتخاب کیا۔ میٹا نے مزید کہا کہ وہ کمیشن کے حکم کی تعمیل کرے گا تاکہ غلط طریقوں کا خاتمہ ہو، لیکن اس فیصلے کے خلاف اپیل بھی کرے گا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز