Home » 98 سالہ مداح کی جانب سے شادی کی پیشکش پر میسی کا ری ایکشن

98 سالہ مداح کی جانب سے شادی کی پیشکش پر میسی کا ری ایکشن

by ahmedportugal
6 views
A+A-
Reset

فٹبال کے بادشاہ لیونل میسی کے چاہنے والوں کی کمی نہیں، لیکن اس بار ان کی 98 سالہ منفرد مداح نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

‘گینگسٹر گرینی’ کے نام سے مشہور پالین کینا نے میسی کو شادی کی پیشکش کی، جس نے اس لمحے کو اسٹیڈیم اور سوشل میڈیا دونوں پر یادگار بنا دیا۔ یہ دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب انٹر میامی فیفا کلب ورلڈ کپ کے آخری گروپ میچ میں پالمیراس کے خلاف میدان میں اتر رہی تھی۔ میچ شروع ہونے سے پہلے، جب میسی وارم اپ کر رہے تھے، تو ان کی نظر ایک بینر پر پڑی جس پر لکھا تھا: “میسی، کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟”

یہ بینر پالین کینا کا محبت بھرا پیغام تھا، جسے دیکھ کر میسی کے چہرے پر مسکراہٹ پھیل گئی۔ اگرچہ انہوں نے خوش اخلاقی سے ہاتھ کے اشارے سے انکار کیا، مگر ان کی خوشی سب کچھ بیان کر گئی۔

پالین کینا، جو اپنے نواسے راس اسمتھ کے ساتھ بڑے اسپورٹس ایونٹس میں نظر آتی ہیں، کوئی عام دادی نہیں ہیں۔ چاہے وہ ڈبلیو ڈبلیو ای کا مقابلہ ہو یا این ایف ایل کا میچ، ‘گینگسٹر گرینی’ ہر جگہ اپنی موجودگی سے سب کو حیران کر دیتی ہیں۔

اس بار انہوں نے اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں فینز کا دل نہیں بلکہ خود لیونل میسی کا دل جیت لیا۔ ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ پہلے ہی مقبول تھا، لیکن میسی کو شادی کی پیشکش کے بعد ان کے فالورز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو گیا ہے۔

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز