Home » وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی انصاف کی دہائی دینے لگیں،عالمی یوم انصاف پر ایسا پیغام جاری کر دیا کہ اڈیالہ جیل میں قید عمران خان بھی دنگ رہ جائیں

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی انصاف کی دہائی دینے لگیں،عالمی یوم انصاف پر ایسا پیغام جاری کر دیا کہ اڈیالہ جیل میں قید عمران خان بھی دنگ رہ جائیں

by ahmedportugal
26 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)ملکی نظام عدل پر سوالیہ نشان آئے روز مزید گہرا ہوتا جا رہا ہے جبکہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھی اس حوالے سے وقتا فوقتا تنقید کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ایسے میں ’عالمی یوم انصاف‘کے موقع پر وزیر اعلیٰ  پنجاب مریم  نواز شریف بھی ’انصاف کی دہائی‘ دیتی دکھائی دے رہی ہیں۔
’ایگزو نیوز“کے مطابق ’عالمی  یومِ انصاف‘ کے موقع پراپنے خصوصی پیغام میں وزیر اعلیٰ  پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ انصاف وہ روشنی ہے جو قوموں کی تقدیر بدل دیتی ہے،جہاں انصاف کا چراغ بجھ جائے،وہاں ظلم کی تاریکی پورے معاشرے کو نگل لیتی ہے،انصاف وہ سورج ہے جس کی روشنی کے بغیر کسی قوم کی تقدیر کبھی روشن نہیں ہو سکتی،جہاں ناانصافی ہو،وہاں بداعتمادی،نفرت، فتنہ اور انتشار جنم لیتے ہیں، ناانصافی صرف فرد کو نہیں توڑتی بلکہ یہ پورے معاشرے کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیتی ہے۔وزیر اعلیٰ  پنجاب  نے کہا کہ صوبائی حکومت ہر سطح پر انصاف اور مساوات کو اپنی پالیسیوں کا مرکزی ستون سمجھتی ہے، ہم  نے سی سی ڈی اور پیرا جیسے ادارے قائم کئے ہیں تاکہ نا انصافی کا قلع قمع کیا جا سکے اور ہر فرد کو اس کا جائز حق بلا امتیاز دیا جا سکے،حکومت پنجاب انصاف کے قیام کو اپنی ترجیح اور عہد سمجھتی ہے،انصاف نہ ہو تو ترقی،تعلیم،صحت اور خوشحالی سب ادھورے خواب بن جاتے ہیں،یہ ہماری ذمہ داری بھی ہے اور حکومت ہونے کے ناطے ہمارا وعدہ بھی کہ ہم  ہر شہری کو انصاف فراہم کریں گے۔مریم  نواز شریف  نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ معاشرتی انصاف کے قیام میں اپنا کردار ادا  کریں کیونکہ انصاف  وہ روشنی ہے جو پنجاب  کے ہر شہری کی زندگی کو روشن کر سکتی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز