لاہور (اسلم مراد ) عوام کا درد دل میں رکھنے والے اراکین اسمبلی نے بالاآخر مہنگائی سے تنگ آکر اپنی تنخواہوں میں پانچ سو فیصد تک کا اضافہ کرلیا ہے.
تنخواہوں میں اضافے کا بل پنجاب اسمبلی میں وزیر فنانس میاں مجتبی شجاع الرحمن نے پیش کیا ۔بل پاس ہونے کے بعد پنجاب اسمبلی میں اراکین ، وزرا ِ پارلیمانی سیکرٹریز ، سپیکر ، ڈپٹی سپیکر ، سپیشل اسسٹنٹس اور مشیروں کی تنخواہوں میں اضافہ ہوجائے گا ۔ عام رکن اسمبلی کی تنخواہ 74ہزار روپے سے بڑھا کر چار لاکھ روپے کرنے کا قانون منظور کرلیا گیا ہے صرف گورنر پنجاب کے دستخط باقی ہیں اسی طرح ۔
وزیر کی تنخواہ ایک لاکھ سے بڑھا کر 9لاکھ روپے سپیکر پنجاب اسمبلی کی تنخواہ ایک لاکھ پچیس ہزار روپےسے بڑھا کر نو لاکھ پچاس ہزار روپے ڈپٹی سپیکر کی تنخواہ ایک لاکھ بیس ہزار روپے سے بڑھا کر سات لاکھ پچھتر ہزار روپے کردی گئی ہے اسی طرح پارلیمانی سیکرٹری کی تنخواہ تراسی ہزار روپے سے بڑھا کر چار لاکھ اکاون ہزار روپے ، وزیر اعلی پنجاب کے ایڈوائزر کی تنخواہ ایک لاکھ سے برھا کر چھ لاکھ پینسٹھ ہزار روپے کردی گئی ہے ۔ تنخواہوں میں اضافے پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے اعتراض اٹھایا لیکن ان کے اعتراض کو رد کردیا گیا اور اسمبلی نے کثرت رائے سے بل منظور کرلیا ۔