حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کمیٹیوں کے اجلاس کے شیڈول پر نظر ثانی کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس جو جمعرات کی صبح ساڑھے گیارہ بجے شروع ہونا تھا اب سہ پہر ساڑھے تین بجے ہوگا۔ ٹائمنگ میں تبدیلی کمیٹی ممبران کی درخواستوں کے بعد کی گئی۔
اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کریں گے۔
خیال رہے کہ منگل کو پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے 2 جنوری کو ہونے والے اجلاس میں دو مطالبات پیش کیے جانے کا انکشاف کیا تھا۔
پشاور ہائی کورٹ (پی ایچ سی) کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عمران خان سمیت پارٹی کے تمام قیدیوں کی رہائی اور 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرے گی۔
حکومتی اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس کل 2 جنوری کو دوبارہ ہونے والا ہے جس کی صدارت قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق کریں گے۔ گزشتہ اجلاس میں حکومت نے پی ٹی آئی سے مطالبات پیش کرنے کو کہا تھا۔