Home » ایم ڈی کیٹ امتحان میں بڑی تبدیلی، 16 اگست کے بجائے نیا شیڈول جاری،امتحان اب 20 ستمبر کو ہو گا،امیدواروں کو آگاہ کر دیا گیا

ایم ڈی کیٹ امتحان میں بڑی تبدیلی، 16 اگست کے بجائے نیا شیڈول جاری،امتحان اب 20 ستمبر کو ہو گا،امیدواروں کو آگاہ کر دیا گیا

by ahmedportugal
19 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) 2026 کی تاریخ میں تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے امتحان اب 20 ستمبر 2026 کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ایم ڈی سی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2026 کا امتحان پہلے 16 اگست کو ہونا تھا تاہم وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر امتحانی عمل کو مزید منظم، محفوظ، شفاف اور امیدواروں کے لیے آسان بنانے کے مقصد سے تاریخ تبدیل کی گئی ہے۔کونسل کے مطابق امتحان کی نئی تاریخ 20 ستمبر 2026 مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ امتحانی طریقہ کار،شرائط،ضوابط اور دیگر انتظامات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔پی ایم ڈی سی نے واضح کیا ہے کہ صرف امتحان کی تاریخ میں ردوبدل کیا گیا ہے،باقی تمام قواعد پہلے کی طرح برقرار رہیں گے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگر مستقبل میں امتحانی نظام یا شیڈول سے متعلق کسی مزید تبدیلی کی ضرورت محسوس ہوئی تو اس بارے میں امیدواروں اور متعلقہ فریقین کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا جائے گا۔پی ایم ڈی سی نے تمام امیدواروں،والدین،میڈیکل کالجز اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تازہ ترین معلومات اور ہدایات کے لیے کونسل کی سرکاری ویب سائٹ اور مستند ذرائع سے مسلسل رابطے میں رہیں تاکہ کسی بھی غلط فہمی یا پریشانی سے بچا جا سکے۔کونسل نے امتحان کی تاریخ میں تبدیلی کے باعث امیدواروں اور والدین کو پیش آنے والی ممکنہ مشکلات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ نئے شیڈول کے تحت امتحان کا انعقاد زیادہ موثر اور شفاف انداز میں ممکن بنایا جائے گا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز