لندن کے میئر صادق خان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مقابلے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ دونوں ٹیمیں 19 فروری سے 9 مارچ تک ہونے والے ٹورنامنٹ کے فائنل میں ایک دوسرے کا مقابلہ کریں۔
خان نے اپنے سپورٹس انتخاب کے بارے میں بتایا، "میرا ایک قاعدہ ہے: میں ہمیشہ فاتح کی حمایت کرتا ہوں۔ اس طرح میں کبھی نہیں ہارتا۔” انہوں نے مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ یہ چیمپئنز ٹرافی شاندار ہوگی۔
ٹورنامنٹ کا آغاز کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان افتتاحی میچ سے ہوگا۔ سب سے متوقع مقابلہ 23 فروری کو پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں ہوگا۔
انہوں نے پاکستانی کھلاڑی بابر اعظم کی فارم میں واپسی کی دعا کی اور کہا کہ انہیں امید ہے کہ یہ ٹورنامنٹ کامیاب اور محفوظ ہوگا۔
خان نے پاکستان میں بین الاقوامی ٹیموں کے کم دوروں پر افسوس کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ آئی سی سی ٹورنامنٹ کامیاب ثابت ہوگا۔