پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سمیت دیگر 60 پی ٹی آئی رہنماؤں پر جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی جس میں بانی پی ٹی ائی سمیت ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے فرد جرم کمرہ عدالت میں پڑھ کر سنائی۔ شیخ رشید احمد، شیخ اشد شفیق، راجہ بشارت، زرتاج گل پر بھی فرد جرم عائد کر دی گئی۔ سابق صوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کو ادیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا۔ راجہ بشارت جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے بعد جیل سے باہر نکلے تھے۔
خیال رہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔