Home » اسٹیبلشمنٹ کی خوشامد نہیں کریں گے،عوامی مینڈیٹ کی عزت اولین ترجیح،ملک میں صدارتی نظام نہیں چل سکتا،قانون اور آئین سے کھلواڑ برداشت نہیں،مولانا فضل الرحمان

اسٹیبلشمنٹ کی خوشامد نہیں کریں گے،عوامی مینڈیٹ کی عزت اولین ترجیح،ملک میں صدارتی نظام نہیں چل سکتا،قانون اور آئین سے کھلواڑ برداشت نہیں،مولانا فضل الرحمان

by ahmedportugal
8 views
A+A-
Reset

رحیم یار خان(ایگزو نیوز ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں صدارتی نظام ماضی میں ناکام رہا اور آئندہ بھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے زور دیا کہ اگر انتخابات شفاف اور میرٹ پر ہوں تو عوامی مینڈیٹ کی عزت ہوگی اور ملک کے سیاسی و معاشی مسائل میں کمی آئے گی۔
ایگزو نیوز کے مطابق رحیم یار خان میں پریس کانفرنس کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم مدح سرائی مولوی نہیں کہ آپ ہمیں سامنے بٹھائیں اور ہم آپ کی تعریفیں کریں، سرعام آپ کیخلاف بات کریں گے، آج کل پاکستان سے محبت کا پیمانہ اسٹیبلشمنٹ کی خوشامد کرنا ہے،ہم بھی اسٹیبلشمنٹ اور بیوروکریسی کو دشمن نہیں سمجھتے، مگر غلط کام پر ہم غلط کہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا مستقبل صرف پارلیمانی نظام سے جڑا ہے اور صدارتی نظام اس ملک میں پہلے بھی ناکام ہو چکا ہے۔ انہوں نے انتقاد کیا کہ 2018 اور 2024 کے انتخابات میں عوامی رائے کا احترام نہیں کیا گیا اور اگر انتخابات میرٹ پر ہوتے تو آج ملک مہنگائی اور استحصال کا شکار نہ ہوتا۔مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کو سیاست میں مثبت قدم قرار دیا، مگر واضح کیا کہ ہر جماعت کو احتجاج کا جمہوری حق حاصل ہے، بشرطیکہ وہ قانون کے دائرے میں رہیں۔مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے قانون تو منظور ہو چکا ہے، مگر عمل درآمد نہ ہونے کے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ادارے اپنی آئینی حدود میں کام کریں تو اس کا خیرمقدم کیا جائے گا، مگر آئین سے کھلواڑ برداشت نہیں کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے علما کو اعزازیہ دینے کے اعلان پر مولانا فضل الرحمان نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل علماءکی توہین کے مترادف ہے جبکہ شریعت میں کسی کو استثنیٰ حاصل نہیں، احتساب سب کے لیے برابر ہونا چاہیے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر زمینی حقائق کو سامنے رکھ کر صوبوں کی تقسیم کی جائے تو کوئی حرج نہیں، مگر سیاسی بنیاد پر ایسا اقدام انتشار اور بے چینی کو جنم دے گا۔انہوں نے عوام اور سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ ملک کی ترقی، عوامی خوشحالی اور آئینی حدود کے تحفظ کے لیے جمہوری اصولوں اور قانون کی پاسداری لازمی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز