Home » جعلی حکومت اور مہنگائی کے خلاف علم بغاوت بلند،مولانا فضل الرحمان کا جمعہ کو ملک گیر مظاہروں کا اعلان

جعلی حکومت اور مہنگائی کے خلاف علم بغاوت بلند،مولانا فضل الرحمان کا جمعہ کو ملک گیر مظاہروں کا اعلان

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

پشاور(ایگزو نیوز ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف جمعہ کو ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام آدمی کی زندگی مشکل اور مہنگائی کے پہاڑ عوام پر گرائے جا رہے ہیں۔
ایگزو نیوز کے مطابق پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران مولانا فضل الرحمان نے حکومت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ن لیگ کی حکومت جعلی ہے اور پیپلز پارٹی کے سہارے کھڑی ہے، جبکہ حکمران امریکا کے غلام بن کر ملکی مفادات کی بجائے غیر ملکی ایجنڈے پر عمل کر رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حالیہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے نے ہر فرد کو متاثر کیا ہے اور جمعہ کو ملک کے ہر حصے میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جے یو آئی نے مرکزی مجلس شوریٰ کا دو روزہ اجلاس منعقد کیا، جس میں ملکی و بین الاقوامی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف علم بغاوت بلند کیا جائے گا۔انہوں نے عالمی حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اسرائیل کے پشت پر کھڑا ہے اور اسلامی ممالک پر حملے جاری ہیں، جس سے پاکستان بھی متاثر ہو رہا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پہلی مرتبہ یورپ نے جنگ سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے، جبکہ امریکی عوام نے ٹرمپ کے خلاف احتجاج کیا اور پاکستان کے حکمران ابھی بھی غیر ملکی پسندیدہ پالیسیوں پر عمل کر رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے معاشرتی مسائل پر بھی بات کی اور کہا کہ گھریلو تشدد، ٹرانس جینڈر، کم عمر شادیوں پر پابندی سمیت دیگر قوانین شریعت کے خلاف ہیں، جبکہ بیوی کو خاوند کی جائیداد میں 50 فیصد حصہ دینے جیسے اقدامات پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے پہاڑ عوام پر گرائے جا رہے ہیں، امن و امان کی صورتحال ابتر ہو چکی ہے اور صوبائی حکومت کی پالیسی ڈانواں ڈول ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ 12 اپریل کو مردان میں بڑے اجتماع کے ذریعے عوام کے نمائندوں کو صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا اور حکومت کے خلاف کھڑا کیا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی اسلامی قوانین کا دفاع کرے گی اور عوام کی روزمرہ مشکلات کے خاتمے کے لیے آواز بلند کرے گی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز