آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، اوپنر میتھیو شارٹ افغانستان کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہو نے سے باہر ہوگئے۔
گزشتہ روز افغانستان کے خلاف فیلڈنگ کرتے ہوئے دائیں ہاتھ کے بلے باز انجرڈ ہوئے تھے۔ جب میتھیو شارٹ بیٹنگ کے لیے آئے تو رن لینے میں اُن کو دشواری ہو رہی تھی۔
کھیل کے بعد، آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ ابتدائی بلے باز اپنی انجری کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل سے باہر ہو سکتا ہے۔
چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل سے قبل اپنی انجری سے صحت یاب نہ ہونے کی صورت میں نوجوان بلے باز جیک فریزر میک گرک ممکنہ طور پر میتھیو شارٹ کی جگہ لیں گے۔
اسٹیو اسمتھ کو یقین تھا کہ اسکواڈ میں بلے بازوں کی کثرت ہے اگر فائنل کے لیے ضرورت پڑی تو ابتدائی بلے باز کی جگہ لے سکتے ہیں۔
جیک فریزر میک گرک کے علاوہ آسٹریلیا کے پاس 15 کھلاڑیوں کے اسکواڈ میں آل راؤنڈر شان ایبٹ اور ایرون ہارڈی ہیں جو میتھیو شارٹ کی جگہ لے سکتے ہیں۔
آسٹریلیا چیمپئنز ٹرافی 2025 اسکواڈ:
اسٹیو اسمتھ (کپتان)، شان ایبٹ، الیکس کیری، بین ڈوارشوئس، نیتھن ایلس، جیک فریزر میک گرک، آرون ہارڈی، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، اسپینسر جانسن، مارنس لیبوشین، گلین میکسویل، تنویر سنگھا، میتھیو شارٹ، ایڈم زمپا۔
ٹریولنگ ریزرو: کوپر کونولی۔