ٹیلی ویژن کی میزبان متھیرا نے انٹرنیٹ شخصیت چاہت فتح علی خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام کے دوران چاہت فتح نے ان کی پیٹھ پر ہاتھ رکھا اور ان کی اجازت کے بغیر اس ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا۔
خان کو حال ہی میں متھیرا کے ٹاک شو "دی 21mm شو” میں مدعو کیا گیا تھا، جہاں انہوں نے متھیرا کے قریب جا کر اپنا مشہور گانا گا۔ خان نے انہیں ایک ہاتھ سے گلے لگایا اور بار بار ان کے ہاتھ کو پکڑا، حالانکہ میزبان ہنسی ہنسی میں اسے نظرانداز کرنے کی کوشش کر رہی تھیں۔
چاہت فتح علی خان کی اس غیر اخلاقی حرکت پر بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ مہمانوں کا احترام کیا جانا چاہیے، لیکن یہ واقعہ بہت برا تھا۔ متھیرا نے کہا کہ ویڈیو ان کے سیٹ سے پیچھے سے ریکارڈ کی گئی تھی، جس کا اُن کو علم نہیں تھا۔ میں لوگوں کو گلے نہیں لگاتی۔ مجھے سمجھ نہیں آیا خان نے وہ ویڈیو میری اجازت کے بغیر کیوں پوسٹ کی؟
میزبان نے کہا کہ انہوں نے چاہت فتح کو ویڈیو کو پوسٹ سے ہٹانے کو کہا تھا جو ابھی تک حذف نہیں کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ جب مہمانوں کو عزت نہ دوں تو وہ شکوہ کرتے ہیں اور جب شائستگی سے پیش آوں تو وہ حدیں پار کرنا شروع کر دیتے ہیں اور میں نے اپنا سبق سیکھ لیا ہے۔
متھیرا نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ اگر وہ انہیں ذاتی طور پر دیکھیں تو انہیں نہ چھوئیں۔
چاہت فتح علی خان نے اس معاملے پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا۔