پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ:
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان. ٹیسٹ سیریز کے لیے میچ آفیشلز اور کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کے سر رچی رچرڈسن سیریز کے لیے. آئی سی سی میچ ریفری کے طور پر فرائض سر انجام دیں گے۔ پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا کے. کمار دھرم سینا اور بنگلا دیش کے شرف الدولہ آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔ دوسرے ٹیسٹ کے لیے. آن فیلڈ امپائرز نیوزی لینڈ کے کرسٹوفر گیفانی. اور سری لنکا کے کمار دھرماسینا ہوں گے. جبکہ تیسرے ٹیسٹ کے لیے گیفانی اور شرف الدولہ امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔
پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر سے ملتان میں ہوگا. دوسرا ٹیسٹ بھی 15 اکتوبر سے ملتان میں شروع ہوگا. اور تیسرا ٹیسٹ 24 اکتوبر کو راولپنڈی میں شیڈول ہے۔
دوسری جانب. پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان’ انگلینڈ کے درمیان تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان بھی کر دیا ہے ۔
انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کپتان ڈیوڈ گوور’ مائیکل ایتھرٹن اور ناصر حسین اس سیریز کے لیے. کمنٹیٹر کے طور پر پاکستان واپس آئیں گے. جو اس سے قبل دسمبر 2022 میں. پاکستان , انگلینڈ میں تین ٹیسٹ میچوں کا احاطہ کر چکے ہیں ۔ ان کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹر ایان وارڈ انگلینڈ کی آواز کے طور پر شامل ہوں گے ۔
پاکستانی آوازوں میں سابق. ٹیسٹ کپتان عامر سہیل اور رمیز راجہ ، ٹیسٹ کرکٹر بازد خان اور پاکستان کی خواتین ٹیم کی سابق کپتان عروج ممتاز شامل ہیں۔