Home » مستونگ میں دہشتگردوں پر کاری ضرب،آپریشن العزم میں مزید 3 ہلاک،فتنہ الہندوستان کے 16 کارندے انجام کو پہنچ گئے

مستونگ میں دہشتگردوں پر کاری ضرب،آپریشن العزم میں مزید 3 ہلاک،فتنہ الہندوستان کے 16 کارندے انجام کو پہنچ گئے

by ahmedportugal
20 views
A+A-
Reset

مستونگ(ایگزو نیوز ڈیسک)مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے مزید 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا،جس کے بعد آپریشن العزم کے دوران مارے جانے والے دہشتگردوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے جاری آپریشن العزم کے تحت مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی گئی،جس میں دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کی کمین گاہیں تباہ کردی گئیں، جبکہ دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ،گولہ بارود اور آئی ای ڈی تیار کرنے میں استعمال ہونے والا مواد بھی برآمد کیا گیا۔سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن العزم کے دوران اب تک فتنہ الہندوستان کے 16 دہشتگرد ہلاک کیے جاچکے ہیں جبکہ متعدد دیگر دہشتگرد زخمی حالت میں موجود ہیں۔فورسز کی کارروائیوں کے باعث دہشتگرد تنظیم کے نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور دہشتگرد عناصر کے مکمل خاتمے کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔سیکیورٹی فورسز ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید موثر انداز میں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ریاستی ادارے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں جبکہ امن دشمنوں کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے گی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز