Home » اٹک سے 800 ارب روپے کا سونے کا ذخیرہ دریافت

اٹک سے 800 ارب روپے کا سونے کا ذخیرہ دریافت

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

پنجاب کے سابق وزیر برائے معدنیات ابراہیم حسن مراد نے دعویٰ کیا ہے کہ اٹک سے 800 ارب روپے مالیت کا 28 لاکھ تولہ سونا برآمد ہوا ہے۔

اپنے ایک بیان میں سابق وزیر نے کہا کہ بڑے پیمانے پر سونے کے ذخائر – جس کی وسیع تحقیق سے تصدیق ہوئی ہے – اٹک میں 32 کلومیٹر کے علاقے میں پھیلی ہوئی ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ جیولوجیکل سروے آف پاکستان نے اس زبردست دریافت کی توثیق کی ہے۔ جیولوجیکل سروے آف پاکستان نے 127 مقامات سے مکمل نمونے لیے تھے۔

سابق وزیر نے انکشاف کیا کہ یہ سنگ میل پاکستان کی معدنی دولت کو کھولنے، اقتصادی بحالی اور آنے والی نسلوں کیلئے نئے مواقع کی منزلیں طے کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

موجودہ صوبائی وزیر مائنز اینڈ معدنیات سردار شیر علی گورچانی نے 28 لاکھ تولہ سونا دریافت ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جیولوجیکل سروے آف پاکستان کی طرف سے سونے کے ذخائر پر کی گئی اسٹڈی کے تحت کام کر رہی ہے اور گزشتہ سال بھی کام جاری رہا۔

انہوں نے کہا کہ ذخائر کی مالیت کی مزید تصدیق کیلئے نیسپاک اور دیگر فرموں کی خدمات حاصل کی جائیں گی جن کی عالمی منڈی میں مالیت 600-700 ارب روپے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے لوگوں کو کانوں سے سونا چوری کرنے سے روکنے کیلئے دفعہ 144 نافذ کی تھی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز