Home » مشعال ملک نے بھارت میں قید اپنے شوہر یاسین ملک بارے انتہائی تشویشناک خدشے کا اظہار کر دیا

مشعال ملک نے بھارت میں قید اپنے شوہر یاسین ملک بارے انتہائی تشویشناک خدشے کا اظہار کر دیا

by ahmedportugal
6 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)مشعال ملک نے بھارت کی تہاڑ جیل میں قید اپنے شوہر اور حریت رہنما یاسین ملک کی زندگی پر شدید خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 28 جنوری کو ان کی ممکنہ پھانسی خطرناک حد تک قریب ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ یہ صرف ذاتی مسئلہ نہیں بلکہ لاکھوں کشمیری شہداء اور لاپتہ افراد کے لیے ایک قومی اور انسانی بحران ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ کشمیر کی جدوجہد سیاست نہیں بلکہ قربانی،انصاف اور انسانیت کی تحریک ہے اور عالمی برادری کو فوری طور پر مداخلت کر کے انسانی حقوق کی پامالی کو روکنے کی ضرورت ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق بھارت کی تہاڑ جیل میں قید حریت رہنما یاسین ملک کی رہائی کے لیے ان کی اہلیہ مشعال ملک نے راولپنڈی میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یاسین ملک کو 28 جنوری کو پھانسی دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے اور وہ صرف اپنے شوہر کے لیے نہیں بلکہ لاکھوں کشمیری شہداءاور متاثرین کے لیے آواز بلند کر رہی ہیں۔مشعال ملک نے کہا کہ کشمیری تحریک سیاست نہیں بلکہ قربانی اور انسانیت کی تحریک ہے، اور اس جدوجہد کا مقصد ووٹ یا اقتدار نہیں بلکہ ظلم کے خلاف انصاف اور حق کی بازیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کشمیری اور فلسطینی دنیا کے سامنے حق و باطل کی سب سے بڑی جنگ لڑ رہے ہیں اور مودی کے دور میں مقبوضہ کشمیر میں بدترین نسل کشی جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری ماوں،بہنوں اور بیٹیوں کی عزتیں پامال کی گئی ہیں، لاکھوں کشمیری شہید اور ہزاروں لاپتہ ہیں، مگر عالمی برادری خاموش تماشا دیکھ رہی ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ کشمیری عوام کی مساجد شہید کی جا رہی ہیں اور خاموشی ظلم کو طاقت دیتی ہے، اس لیے خوف کے بت توڑنے اور حق کے لیے آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔مشعال ملک نے بتایا کہ یاسین ملک ساڑھے چھ سال سے تنہائی سیل میں قید ہیں اور انہیں وکیل اور اہلِ خانہ سے ملاقات کا حق نہیں دیا جا رہا، جس کی وجہ سے ان کی زندگی شدید خطرے میں ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ یاسین ملک کی حفاظت کرے اور بھارتی حکومت پر دباو ڈالے تا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکا جا سکے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز