Home » وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر شیخ روحیل اصغر کی پوتی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھنے کو تیار،تقریبات کی تیاریاں شروع

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر شیخ روحیل اصغر کی پوتی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھنے کو تیار،تقریبات کی تیاریاں شروع

by ahmedportugal
9 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی طے پا گئی ہے، جس کے بعد شریف خاندان اور مسلم لیگ ن کے سیاسی حلقوں میں خوشی کی فضا پیدا ہو گئی ہے۔ ایگزو نیوزذرائع کے مطابق جنید صفدر کا نکاح مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور لاہور سے متعدد مرتبہ رکن قومی اسمبلی رہنے والے شیخ روحیل اصغر کے خاندان میں طے ہوا ہے۔ دلہن، شیخ روحیل اصغر کے صاحبزادے علی روحیل اصغر کی صاحبزادی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں خاندانوں کے درمیان باقاعدہ ایک خصوصی تقریب بھی منعقد کی جا چکی ہے، جس میں قریبی عزیز و اقارب اور دوستوں نے شرکت کی۔ شادی کی تقریبات دسمبر کے آخری ہفتے یا جنوری میں منعقد ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ حتمی تاریخ کے اعلان کا انتظار ہے۔سیاسی اور سماجی حلقوں کے مطابق یہ رشتہ دونوں خاندانوں کے درمیان مضبوط تعلقات کا عکاس ہے اور آنے والے دنوں میں شادی کی تقریبات پاکستان کے نمایاں ایونٹس میں شمار ہوں گی۔ شادی کے انتظامات، مقامات اور مہمانوں کی فہرست سے متعلق مزید تفصیلات جلد سامنے آنے کی توقع ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز