بدھ, مارچ 26, 2025
Home » مریم نواز کا طرز حکمرانی شفافیت کی اعلیٰ مثال، کرپشن کا مرتکب افسر فوراً گرفتار

مریم نواز کا طرز حکمرانی شفافیت کی اعلیٰ مثال، کرپشن کا مرتکب افسر فوراً گرفتار

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا طرز حکمرانی شفافیت کی اعلیٰ مثال، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں کرپشن کا مرتکب افسر فورا گرفتار کر لیا گیا۔

وزارت پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ میں کرپشن کی شکایت پر اینٹی کرپشن پنجاب نے فوری ایکشن لیتے ہوئے پی اینڈ ڈی بورڈ کے اسسٹنٹ چیف انڈسٹریز محمد احمد مفلح الرحمن کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا اور تحقیقات بھی شروع کر دی۔ ملزم نے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں سکیمیں شامل کرانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے رشوت لی۔

مریم نواز نے کہا کہ کرپشن ریڈ لائن ہے کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوام شکایات فوری طور پر رپورٹ کریں۔ کسی بھی سطح پر کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے۔ کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

 

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز