لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پیرا فورس کا قیام ان کا دیرینہ خواب تھا جو آج شرمندہ تعبیر ہوا اور اس کی کارکردگی عوامی توقعات پر پوری اتر رہی ہے،پنجاب پولیس میں سی سی ڈی ڈیپارٹمنٹ بنانے سے امن و امان کی فضا قائم ہوئی ہے،پنجاب کی بہت سے تحصیلوں میں کرائم کی شرح صفر ہوگئی ہے،پیرا کے نوجوانوں کو عوام کے درد کو محسوس کرنا اور مصنوعی مہنگائی سے نجات دلانا ہو گی،پنجاب کو ماوں اور بیٹیوں کے لیے محفوظ ترین خطہ دیکھنا چاہتی ہوں،خاتون چیف منسٹر ہونے کے ناطے خواتین کے لئے پنجاب کو محفوظ ترین بنائیں گے، عوام کو مہنگائی، ذخیرہ اندوزی اور تجاوزات سے نجات دلانا میرا عزم ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پیرا فورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کر رہی تھیں جہاں انہوں نے فورس کے نئے اہلکاروں کو کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ اللہ نے انہیں ملک و قوم کی خدمت کا موقع دیا ہے،آپ ان خوش قسمت ترین لوگوں میں شامل ہو گئے ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے اپنے وطن کی خدمت کیلیے،اپنے عوام کی خدمت کیلیے، اپنی دھرتی کی خدمت کیلیے موقع فراہم کیا ہے،آپ کو اسی جذبے کیساتھ میدان میں جانا ہے۔۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پیرا فورس کے اہلکار عوام کو تحفظ فراہم کرنے کی بڑی ذمہ داری اٹھا رہے ہیں،اسی مقصد کے تحت فورس کا قیام عمل میں آیا تا کہ لوگوں کی تکالیف کو کم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے پر شہری، خصوصاً خواتین خوش ہیں کیونکہ اب بازاروں میں گزرنے میں آسانی ہو گئی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ سیلاب کے دوران بھی پیرا فورس اور دیگر اداروں نے مل کر کام کیا جو باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پیرا فورس کو عوامی خدمت میں کسی قسم کی کمی نہیں آنے دینی چاہیے اور نوجوان اہلکار یہ عہد کریں کہ وہ رشوت نہیں لیں گے،پیرا فورس کے جوانوں اپنی وردی،پاکستان اور پیرا کی عزت،اپنے حلف کی پاسداری کریں،پیرا فورس کے افسر اور جوان رشوت کے پیسے کو اپنے اوپر حرام قرار دینے کا وعدہ کریں،پیرا فورس کے جوانوں حلال کمائی تھوڑی ہی کیوں نہ ہو اس میں برکت ہوتی ہے،پیرا فورس کے جوانوں رشوت کی کمائی میں کوئی برکت نہیں چاہیے کتنی ہی کیوں نہ ہو،۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ فورس میں باصلاحیت خواتین کی شمولیت بھی عمل میں لائی گئی ہے جس سے خواتین کو اب بازاروں میں مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے مصنوعی مہنگائی کو عوام کے لیے بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب گورننس کا نیا ماڈل سامنے لایا گیا ہے جس کی بنیاد شفافیت اور خدمت ہے۔مریم نواز نے محکمہ سی سی ڈی کی کارکردگی کو بھی سراہا اور کہا کہ اس نے پنجاب میں قیامِ امن کے لیے موثر کردار ادا کیا ہے، کئی اضلاع میں جرائم کی شرح صفر تک پہنچ گئی ہے،سی سی ڈی کے قیام پر آئی جی پنجاب اورپوری پنجاب پولیس کو شاباش دیتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ وہ پنجاب کو ماوں اور بیٹیوں کے لیے محفوظ ترین خطہ دیکھنا چاہتی ہیں۔
عوامی خدمت میرا خواب تھا، اب حقیقت کا روپ دھار چکا،پنجاب کو ماؤں اور بیٹیوں کے لیے محفوظ ترین جگہ بنائیں گے،مریم نواز شریف کا عزم
11